امام الحق ون ڈے کرکٹ میں لگاتار 7 ففٹی پلس سکور بنانے والے دنیا کے دوسرے کھلاڑی بن گئے

امام الحق ون ڈے کرکٹ میں لگاتار 7 ففٹی پلس سکور بنانے والے دنیا کے دوسرے کھلاڑی بن گئے

اسلام آباد۔13جون (اے پی پی):قومی ٹیم کے اوپننگ بیٹر امام الحق ون ڈے کرکٹ میں مسلسل 7 نصف سنچریاں یا اس سے زائد رنز بنانے والے دنیا کے دوسرے بلے باز بن گئے ہیں۔ ان سے قبل پاکستان کے لیجنڈ بلے باز جاوید میانداد نے مسلسل 9 ففٹی پلس سکور کر کے ورلڈ ریکارڈ اپنے نام کیا ہے۔

قومی ٹیم کے اوپنر امام الحق نے گزشتہ روز ویسٹ انڈیز کے خلاف شاندار نصف سنچری سکور کرکے ون ڈے میں یہ بڑا کارنامہ سرانجام دیا تاہم قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم جنہوں نے ویسٹ انڈیز کے خلاف دوسرے ون ڈے میں لگاتار چھٹی نصف سنچری سکور کی تھی، تیسرے ون ڈے میں صرف ایک سکور پر آئوٹ ہوکر ریکارڈ کی دوڑ سے باہر ہوگئے۔

ون ڈے کرکٹ میں آسٹریلیا کے مارک واک، گورڈن گرینج، اینڈریو جونز، قومی ٹیم کے سابق مڈل آرڈر بلے باز محمد یوسف، ، ویسٹ انڈین کرس گیل، شائے ہوپ، نیوزی لینڈ کے روز ٹیلر ، کین ولیمسن اور آئرلینڈ کے پال سٹرلنگ مسلسل 6 ففٹی پلس سکور کر چکے ہیں۔