اسلام آباد۔25نومبر (اے پی پی):امریکا،چین اوربرطانیہ جاری مالی سال کے دوران پاکستانی برآمدات کے حوالے سے سرفہرست رہے۔سٹیٹ بینک اورپی بی ایس کے مطابق مالی سال کے پہلے چارماہ میں امریکا کوبرآمدات سے ملک کو2.188ارب ڈالرزرمبادلہ حاصل ہواجوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 7.41فیصدزیادہ ہے، گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں امریکا کوپاکستان کی برآمدات کاحجم 2.037ارب ڈالرریکارڈکیاگیاتھا۔چین پاکستانی برآمدات کے حوالے سے دوسرابڑاملک رہا، مالی …
امریکا،چین اوربرطانیہ جاری مالی سال کے پہلے 4 ماہ کے دوران پاکستانی برآمدات کے حوالے سے سرفہرست رہے،سٹیٹ بینک،ادارہ شماریات

مزید خبریں
اسلام آباد۔25نومبر (اے پی پی):امریکا،چین اوربرطانیہ جاری مالی سال کے دوران پاکستانی برآمدات کے حوالے سے سرفہرست رہے۔سٹیٹ بینک اورپی بی ایس کے مطابق مالی سال کے پہلے چارماہ میں امریکا کوبرآمدات سے ملک کو2.188ارب ڈالرزرمبادلہ حاصل ہواجوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 7.41فیصدزیادہ ہے،
گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں امریکا کوپاکستان کی برآمدات کاحجم 2.037ارب ڈالرریکارڈکیاگیاتھا۔چین پاکستانی برآمدات کے حوالے سے دوسرابڑاملک رہا، مالی سال کے پہلے چارماہ میں چین کوپاکستانی برآمدات کاحجم 788.77ملین ڈالرریکارڈکیاگیا جوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے 813.46ملین ڈالرکے مقابلے میں 3.03فیصدکم ہے۔پاکستانی برآمدات کے حوالے سے برطانیہ تیسرابڑاملک رہاہے، مالی سال کے پہلے چارماہ میں برطانیہ کوپاکستان کی برآمدات کاحجم 752.96ملین ڈالرریکارڈکیاگیا،
گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں برطانیہ کوبرآمدات سے ملک کو760.83ملین ڈالرزرمبادلہ حاصل ہواتھا۔متحدہ عرب امارات اورجرمنی جاری مالی سال کے دوران پاکستانی برآمدات کے حوالے سے بالترتیب چوتھے اورپانچویں بڑے ممالک رہے،مالی سال کے پہلے چارماہ میں یواے ای کوپاکستانی برآمدات کاحجم 648.75ملین ڈالرریکارڈکیاگیا جوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں 736.91ملین ڈالرتھا۔








