اسلام آباد۔4دسمبر (اے پی پی)::ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی پاکستان (ٹی ڈی اے پی)نے کہا ہے کہ امریکا میں 17 فروری سے 19 فروری تک منعقد ہونے والی بین الاقوامی تجارتی نمائش ’’ میجک شو لاس ویگاس ‘‘ میں شرکت کے لئے 12 دسمبر تک درخواستیں جمع کرائی جاسکتی ہیں ۔ ٹی ڈی اے پی کے مطابق نمائش امریکا میں 17فروری سے 19 فروری تک جاری رہے گی جس میں ٹیکسٹائل اور …
امریکا میں عالمی تجارتی نمائش میں شرکت کے لئے درخواستیں 12 دسمبر تک طلب

مزید خبریں
اسلام آباد۔4دسمبر (اے پی پی)::ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی پاکستان (ٹی ڈی اے پی)نے کہا ہے کہ امریکا میں 17 فروری سے 19 فروری تک منعقد ہونے والی بین الاقوامی تجارتی نمائش ’’ میجک شو لاس ویگاس ‘‘ میں شرکت کے لئے 12 دسمبر تک درخواستیں جمع کرائی جاسکتی ہیں ۔
ٹی ڈی اے پی کے مطابق نمائش امریکا میں 17فروری سے 19 فروری تک جاری رہے گی جس میں ٹیکسٹائل اور پاکستانی لیدر پراڈکٹس سے وابستہ افراد و ادارے اپنی مصنوعات عالمی خریداروں کے سامنے پیش کرنے کے ساتھ ساتھ اپنے کاروباری معاملات طے کرسکیں گے۔ نمائش کے حوالے سے مزید تفصیلات اتھارٹی کی ویب سائٹ سے حاصل کی جاسکتی ہیں۔








