امریکی خصوصی ایلچی مونیکا میڈینا اسلام آباد اور کراچی کا دورہ کریں گی

امریکی خصوصی ایلچی مونیکا میڈینا اسلام آباد اور کراچی کا دورہ کریں گی

اسلام آباد۔15مارچ (اے پی پی):حیاتیاتی تنوع اور آبی وسائل کے لیے امریکی خصوصی ایلچی مونیکا میڈینا 15  -17 مارچ کو اسلام آباد اور کراچی کا دورہ کریں گی۔ اپنے دورے میں وہ امریکہ پاکستان کلائمیٹ اینڈ انوائرمنٹ ورکنگ گروپ کے اجلاس میں شرکت کریں گی ۔

وہ اپنی مصروفیات میں آب و ہوا اور ماحولیاتی مسائل بشمول کلائمیٹ سمارٹ ایگریکلچر، واٹر مینجمنٹ، ہوا کے معیار، تحفظ اور پلاسٹک کی آلودگی پر توجہ دیں گی۔ امریکی سفارتخانہ سے جاری ایک پریس ریلیز کے مطابق پاکستان میں اپنے قیام کے دوران حکومتی ہم عہدیداران کے ساتھ ساتھ نجی شعبے اور سول سوسائٹی کے اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ حیاتیاتی تنوع اور آب و ہوا کے بحران سے نمٹنے، صاف توانائی کے اہداف کو آگے بڑھانے اور سائنس و ٹیکنالوجی کے شعبہ میں تعاون کو بڑھانے جیسے امور پر بات چیت کریں گی ۔