انجنئیرنگ مصنوعات کی برآمدات میں جاری مالی سال کے دوران اضافہ ریکارڈ

اسلام آباد۔28نومبر (اے پی پی):انجنئیرنگ مصنوعات کی برآمدات میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پراضافہ ریکارڈکیاگیاہے۔سٹیٹ بینک اورپی بی ایس کے اعدادوشمارکے مطابق جاری مالی سال کے پہلے چارماہ میں انجنئیرنگ مصنوعات کی برآمدات سے ملک کو116.13ملین ڈالرزرمبادلہ حاصل ہواجوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 33.18فیصدزیادہ ہے، گزشتپ مالی سال کی اسی مدت میں انجنئیرنگ مصنوعات کی برآمدات سے ملک کو87.19ملین ڈالرزرمبادلہ حاصل ہواتھا،اکتوبرمیں انجنئیرنگ …

اسلام آباد۔28نومبر (اے پی پی):انجنئیرنگ مصنوعات کی برآمدات میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پراضافہ ریکارڈکیاگیاہے۔سٹیٹ بینک اورپی بی ایس کے اعدادوشمارکے مطابق جاری مالی سال کے پہلے چارماہ میں انجنئیرنگ مصنوعات کی برآمدات سے ملک کو116.13ملین ڈالرزرمبادلہ حاصل ہواجوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 33.18فیصدزیادہ ہے،

گزشتپ مالی سال کی اسی مدت میں انجنئیرنگ مصنوعات کی برآمدات سے ملک کو87.19ملین ڈالرزرمبادلہ حاصل ہواتھا،اکتوبرمیں انجنئیرنگ مصنوعات کی برآمدات کاحجم 33.072ملین ڈالرریکارڈکیاگیا جوستمبرمیں 29.18ملین ڈالراورگزشتہ سال اکتوبرمیں 22.18ملین ڈالرتھا،مالی سال 2025میں انجنئیرنگ مصنوعات کی برآمدات کامجموعی حجم 279.14ملین ڈالرریکارڈکیاگیاتھا،اعدادوشمارکے مطابق جولائی سے اکتوبر2025 کے دوران پنکھوں کی برآمدات سے ملک کو9.52ملین ڈالرزرمبادلہ حاصل ہواجوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے 8.84ملین ڈالرکے مقابلہ میں 7.68فیصدزیادہ ہے،

اس مدت میں برقی مشینیری آلات کی برآمدات کاحجم 28.86ملین ڈالرریکارڈکیاگیا جوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے 21.42ملین ڈالرکے مقابلہ میں 34.70فیصدزیادہ ہے،مالی سال کے پہلے 4 ماہ میں ٹرانسپورٹ آلات کی برآمدات سے ملک کو25.26ملین ڈالرجبکہ سپیشلائزڈ مشینیری آلات کی برآمدات سے13.074ملین ڈالرزرمبادلہ حاصل ہواتھا۔

مزید خبریں