انسداد منشیات فورس کی کارروائی، 677 گرام ہیروئن اور 211گرام آئس برآمد

اسلام آباد۔12اپریل (اے پی پی):انسداد منشیات فورس نے کارروائی کرتے ہوئے 677 گرام ہیروئن اور 211گرام آئس برآمد کر لی۔ ترجمان اے این ایف کے مطابق اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر پی آئی اےکی پرواز نمبرPK-187کےذریعے بحرین روانہ ہونے والےصوابی کے رہائشی ظاہر نامی مسافر کے پیٹ سے81 ہیروئن بھرے اور 25 آئس بھرےکیپسول برآمد کئے گئے،

کیپسولوں سے مجموعی طور پر 677 گرام ہیروئن اور 211گرام آئس برآمد ہوئی،ملزم کو معمول کی چیکنگ کے دوران حراست میں لیا گیاہے۔ملزم کے خلاف انسداد منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ہے اور مزید تفتیش جاری ہے۔