اسلام آباد۔16دسمبر (اے پی پی):پاکستان کی انٹربینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قدر میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔سٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق منگل کو انٹربینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قدر میں 01 پیسے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے جس کے بعد اس کی نئی قیمت 280 روپے 30 پیسے ہو گئی ہے۔ انٹربینک مارکیٹ میں سعودی …
انٹربینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قدر میں اضافہ ریکارڈ

مزید خبریں
اسلام آباد۔16دسمبر (اے پی پی):پاکستان کی انٹربینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قدر میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔سٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق منگل کو انٹربینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قدر میں 01 پیسے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے جس کے بعد اس کی نئی قیمت 280 روپے 30 پیسے ہو گئی ہے۔
انٹربینک مارکیٹ میں سعودی ریال کی قدر 74 روپے 71 پیسے جبکہ بحرینی دینار کی قدر 743 روپے 50 پیسے رہی۔اسی طرح عمانی ریال کی انٹربینک مارکیٹ میں قدر 728 روپے 04 پیسے رہی، کویتی دینار کی قدر 914 روپے 19 پیسے اور قطری ریال کی قدر 76 روپے 69 پیسے ریکارڈ کی گئی۔دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی قیمت خرید 281 روپے اور قیمت فروخت 283 روپے 25 پیسے ریکارڈ کی گئی۔








