انٹر ڈسٹرکٹ آرچری کمشنر کپ کیلئے ڈسٹرکٹ آرچری فیصل آباد بوائز اینڈ گرلز ٹیم کے ٹرائلز کا انعقاد

ڈسٹرکٹ آرچری ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام انٹر ڈسٹرکٹ آرچری کمشنر کپ کے لئےضلع فیصل آباد کے 35 سے زائد بوائز اینڈ گرلز ٹیم کے ٹرائلز کا انعقاد کیا گیا

فیصل آباد۔ 09 جون (اے پی پی):ڈسٹرکٹ آرچری ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام انٹر ڈسٹرکٹ آرچری کمشنر کپ کے لئےضلع فیصل آباد کے 35 سے زائد بوائز اینڈ گرلز ٹیم کے ٹرائلز کا انعقاد کیا گیا ۔

ٹرائلز وائس چیئرمین ڈسٹرکٹ آرچری ایسوسی ایشن حاجی محمد رفیع اور جنرل سیکرٹری محمد اشتیاق ترابی کی زیر نگرانی ہوئے۔ فرسٹ آنے والے 3/3 کھلاڑیوں کا انتخاب کیا گیا۔ یہ ٹیم 10 جون کو ہونے والے آرچری کمشنر کپ میں حصہ لے گی۔