انڈین ویلز اوپن ٹینس ویمنز سنگلز ، عالمی نمبر ون آئیگانتالیہ سویٹیک اور ایلینا ریباکینا سیمی فائنل میں پہنچ گئیں

میامی اوپن ٹینس ویمنز سنگلز،ایکٹرینا الیگزینڈروااور ڈینیئل کولنزسیمی فائنل میں پہنچ گئیں

کیلیفورنیا۔17مارچ (اے پی پی):پولینڈ کی عالمی نمبر ایک اور ایونٹ کی ٹاپ سیڈکھلاڑی آئیگا نتالیہ سویٹیک اور ایلینا ریباکینا اپنی فتوحات کو برقرار رکھتے ہوئے انڈین ویلز اوپن ٹینس ویمنز سنگلز سیمی فائنل میں پہنچ گئیں ۔ انڈین ویلز اوپن ٹینس ایونٹ میں خواتین کے سنگلز مقابلوں کے کوارٹر فائنل میں پولینڈ کی ٹاپ سیڈکھلاڑی آئیگانتالیہ سویٹیک نے رومانیہ کی سورانا کرسٹیا کو شکست دی جبکہ قزاخستان کی ایلینا ریباکینا نے جمہوریہ چیک کی کیرولینا موچووا کو مات دے کر ٹاپ 4 رائونڈ کے لئے کوالیفائی کرلیا۔

انڈین ویلز کے دلچسپ اور کانٹے دار مقابلے امریکی ریاست کیلیفورنیا میں جاری ہیں۔ جمعہ کو خواتین کے سنگلز مقابلوں کے کوارٹر فائنل رائونڈ میں پولینڈ کی ٹاپ سیڈکھلاڑی آئیگانتالیہ سویٹیک نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے حریف رومانیہ کی سورانا کرسٹیا کو سٹریٹ سیٹس میں 2-6 اور 3-6 سے ہرا کر ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا۔

قزاخستان کی ایلینا ریباکینا نے بھی کوارٹر فائنل لائن عبور کر لی ، انہوں نے حریف جمہوریہ چیک کی کیرولینا موچووا کو کوارٹر فائنل میچ میں 6-7(4-7)،6-2 اور 4-6 سے ہرا کر ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل تک رسائی حاصل کرلی۔