چنائی ۔ 17 دسمبر (اے پی پی) بھارت نے انگلینڈ کے خلاف آخری کرکٹ ٹیسٹ میچ کے دوسرے روز کھیل کے اختتام تک اپنی پہلی اننگز میں بغیر کسی نقصان 60 رنز بنا لئے تھے اور اسے مہمان ٹیم کی پہلی اننگز کا سکور برابر کرنے کیلئے مزید 417 رنز درکار ہیں، لوکیش راہول اور پارتھیوپٹیل نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے ٹیم کو پراعتماد آغاز فراہم کیا، …
انگلش ٹیم آخری ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں 477 رنز پر آﺅٹ، بھارت نے بغیر کسی نقصان 60 رنز بنا لئے

مزید خبریں
چنائی ۔ 17 دسمبر (اے پی پی) بھارت نے انگلینڈ کے خلاف آخری کرکٹ ٹیسٹ میچ کے دوسرے روز کھیل کے اختتام تک اپنی پہلی اننگز میں بغیر کسی نقصان 60 رنز بنا لئے تھے اور اسے مہمان ٹیم کی پہلی اننگز کا سکور برابر کرنے کیلئے مزید 417 رنز درکار ہیں، لوکیش راہول اور پارتھیوپٹیل نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے ٹیم کو پراعتماد آغاز فراہم کیا، راہول 30 اور پٹیل 28 رنز کے ساتھ وکٹ پر موجود ہیں، قبل ازیں انگلش ٹیم پہلی اننگز میں 477 رنز بنا کر آﺅٹ ہو گئی تھی، معین علی 146 رنز بنا کر ٹاپ سکورر رہے، لیام ڈاسن اور عادل رشید نے آٹھویں وکٹ میں 108 رنز کی قیمتی شراکت جوڑ کر ٹیم کی پوزیشن کو مستحکم کیا، ڈاسن ڈیبیو اننگز میں 66 رنز بنا کر ناقابل شکست رہے جبکہ عادل رشید 60 رنز بنا کر آﺅٹ ہوئے، جدیجہ نے 3 وکٹیں لیں۔








