16 C
Islamabad
جمعرات, فروری 27, 2025
ہومکھیل کی خبریںانگلش پریمیئر لیگ،لیورپول،مانچسٹر سٹی اور مانچسٹر یونائیٹڈ نے اپنے میچز جیت لئے

انگلش پریمیئر لیگ،لیورپول،مانچسٹر سٹی اور مانچسٹر یونائیٹڈ نے اپنے میچز جیت لئے

- Advertisement -

لندن۔27فروری (اے پی پی):لیورپول نے انگلش پریمیئر لیگ کے ایک میچ میں نیوکیسل یونائیٹڈ کو 0-2 گول سے ہرا دیا،دفاعی چیمپئن مانچسٹر سٹی نے سخت مقابلے کے بعد ٹوٹنہم ہاٹ پور کو 0-1 گول سے ہرا دیا جبکہ مانچسٹر یونائیٹڈنے سخت مقابلے کے بعد ایپسوچ ٹائون کو 2-3 گول سے مات دی ۔

پریمیئر لیگ کے دلچسپ مقابلے انگلینڈ میں جاری ہیں۔اینفیلڈ ،لیورپول میں کھیلے گئے لیگ کے اہم میچ میں لیورپول کی ٹیم نے انتہائی شاندار کھیل پیش کرتے ہوئے نیوکیسل یونائیٹڈ کو 0-2 گول سے ہرا دیا،ڈومینک سوبوسزلائی اور الیکسس میک الیسٹر نے ایک ایک گول کر کے اپنی ٹیم کی فتح میں اہم کردار ادا کیا۔

- Advertisement -

اس فتح کے بعد لیورپول کی ٹاپ پوزیشن مزید مستحکم ہوگئی ہے۔ ٹوٹنہم ہاٹ پور سٹیڈیم،لندن میں کھیلے گئے میچ میں دفاعی چیمپئن مانچسٹر سٹی اور ٹوٹنہم ہاٹ پور کی ٹیمیں آمنے سامے تھیں جس میں دفاعی چیمپئن مانچسٹر سٹی نے ٹوٹنہم ہاٹ پور کو سخت مقابلے کے بعد 0-1گول سے ہرا دیا۔ ایرلنگ ہالینڈنے واحد گول کر کے اپنی ٹیم مانچسٹر سٹی کی فتھ میں اہم کردار ادا کیا۔ یہ دفاعی چیمپئن مانچسٹر سٹی کی ای پی ایل لیگ میں 14ویں فتح ہے اور اس فتح کے بعد وہ 47 پوائنٹس کے ساتھ ٹیبل پر چوتھی پوزیشن پر موجود ہے۔

اولڈ ٹریفورڈ، مانچسٹر کے مقام پر کھیلے گئے میچ میں مانچسٹر یونائیٹڈ اورایپسوچ ٹائون کی ٹیمیں آمنے سامنے تھیں جس میں مانچسٹر یونائیٹڈ کی ٹیم نے انتہائی سخت مقابلے کے بعد حریف ایپسوچ ٹائون کی ٹیم دو کے مقابلے میں 3 گول سے ہرا دیا۔ مانچسٹر یونائیٹڈ کی جانب سے ثام مورسی،میتھیجس ڈی لائٹ اور ہیری میگوائرنے ایک ،ایک گول سکور کر کے اپنی ٹیم کی فتح میں کلیدی کردار ادا کیا۔ایپسوچ ٹائون کی طرف سے دونوں گول جیڈن فیلوجین نے سکور کیے ۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=566924

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں