انگلینڈ اور جنوبی افریقا کی ویمنز ٹیموں کے درمیان ایک روزہ کرکٹ سیریز کا آغاز 11 جولائی سے ہوگا

آئی سی سی مینز کرکٹ ورلڈ کپ

لندن۔5جولائی (اے پی پی):انگلینڈ اور جنوبی افریقا کی خواتین کرکٹ ٹیموں کے درمیان تین ایک روزہ بین الاقوامی میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ 11 جولائی کو کائونٹی گرائونڈ، نارتھمپٹن میں کھیلا جائے گا۔

اس سے قبل دونوں ٹیموں کے درمیان واحد چارروزہ ٹیسٹ میچ جو ایسوسی ایٹس کاؤنٹی گراؤنڈ، ٹاونٹن میں کھیلا گیا ہار جیت کے فیصلے کے بغیر ختم ہوگیا تھا۔ جنوبی افریقا کی ٹیم اپنے دورہ انگلینڈ کے دوران میزبان خواتین ٹیم کے خلاف واحد ٹیسٹ کے علاوہ تین ایک روزہ اور تین ٹی 20 بین الاقوامی میچوں کی سیریز کھیلے گی۔ چار روزہ ٹیسٹ میچ کے بعد اب دونوں ٹیموں کے درمیان تین ون ڈے میچوں کی سیریز کا آغاز 11 جولائی سے ہوگا اور پہلا ون ڈے نارتھمپٹن میں کھیلا جائے گا،

دوسرا ون ڈے 15 جولائی کو برسٹل جبکہ تیسرا اور آخری ون ڈے میچ 18 جولائی کو لیسٹر میں کھیلا جائے گا جس کے بعد تین ٹی 20 میچوں کی سیریز کا پہلا میچ 21 جولائی کو چیلمسفورڈمیں کھیلا جائے گا، دوسرا ٹی ٹونٹی میچ 23 جولائی کو ورسیسٹرمیں جبکہ تیسرا اور آخری ٹی 20 میچ 25 جولائی کو ڈربی میں کھیلا جائے گا۔27 جون کو کھیلا جائے گا۔