اورنگی ٹائون پولیس نے منشیات فروشی میں ملوث 2مبینہ ملزمان کو گرفتار کر لیا، گٹکا ماوا،چھالیہ ، چرس و نقدی برآمد

124
چرس

کراچی۔ 08 نومبر (اے پی پی):اورنگی ٹائون پولیس نے سینپ چیکنگ کے دوران سیکٹرایف7 قطر موڑ کے قریب کارروائی کرتے ہوئے گٹکا ماوا فروشی میں ملوث 2مبینہ ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے 30 پڑیاں تیار گٹکا ماوا، 10 کلو سے زائد چھالیہ، ایک موٹر سائیکل اور نقدی برآمدکرلی۔

بدھ کو جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق گرفتار ملزمان میں غلام مصطفی ولد مراد اور طارق ولد نعیم شامل ہیں۔ دوسری جاب سعودآباد پولیس نے کارروائی کرکے منشیات فروشی میں ملوث ملزم نیہال وسیم عرف سونو کو گرفتار کرکے اس کے قبضے سے ایک کلو چرس اور زرفروختگی کی رقم برآمدکرلی۔پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے تفتیش کا آغاز کردیا ہے۔