پیرس۔6اگست (اے پی پی):اولمپک گیمزاتھلیٹکس میں انگلینڈ کی اتھلیٹک کیلی ہوجکنسن نے خواتین کی 800میٹر دوڑ کا فائنل جیت کر پہلا اتھلیٹکس گولڈ میڈل جیت لیا۔ایتھوپیا کی سیج ڈوگوما نے ان مقابلوں میں دوسری پوزیشن کے ساتھ چاندی کا تمغہ حاصل کیا جبکہ کینیاکی مریم مورا نے کانسی کا تمغہ حاصل کیا۔
فرانس کے دارالحکومت پیرس میں اولمپکس کے دلچسپ مقابلے جاری ہیں۔ اولمپک گیمزاتھلیٹکس میں انگلینڈ کی اتھلیٹک کیلی ہوجکنسن نے خواتین کی 800میٹر دوڑ کے فائنل میں مطلوبہ فاصلہ ایک منٹ 56.72 سیکنڈ میں طے کر کے اپنے ملک کے لئے طلائی تمغہ جیت لیا۔ خواتین کی 800میٹر دوڑ میں ایتھوپیا کی سیج ڈوگوما نے ایک منٹ 57.15سیکنڈز کے ساتھ چاندی کا تمغہ حاصل کیا جبکہ کینیاکی مریم مورا نےتیسری پوزیشن کے ساتھ کانسی کا تمغہ حاصل کیا۔