اوپن سوڈ ڈی فرانس ٹینس مینز ڈبلز،کیون کرویٹز اور ٹم پٹز پر مشتمل جرمن ٹاپ سیڈڈ جوڑی کوارٹر فائنل میں داخل

Open Tennis Women's Singles Semi-Finals
Open Tennis Women's Singles Semi-Finals

پیرس۔8فروری (اے پی پی): کیون کرویٹز اور ٹم پٹز پر مشتمل جرمن ٹاپ سیڈڈ جوڑی اے ٹی پی اوپن سوڈ دی فرانس ٹینس ٹورنامنٹ کا فاتحانہ آغاز کرتے ہوئے مردوں کے ڈبلز مقابلوں کے کوارٹر فائنل رائونڈ میں پہنچ گئی ۔ انہوں نے مینز ڈبلز کے ابتدائی رائونڈ میں گریگوئیر باریری اور ان کے ہم وطن جوڑی دار کوئنٹن ہیلیس پر مشتمل فرانسیسی جوڑی کو شکست دی۔

فرانس کے مشہور شہر مونٹ پیلیئرمیں جاری اے ٹی پی ایونٹ میں سنسنی خیز مقابلے جاری ہیں۔ اے ٹی پی ایونٹ کے مینز ڈبلز مقابلوں کے ابتدائی رائونڈ میں کیون کرویٹز اور ٹم پٹز پر مشتمل جرمن ٹاپ سیڈڈ جوڑی نے انتہائی شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے گریگوئیر باریری اور ان کے ہم وطن جوڑی دار کوئنٹن ہیلیس پر مشتمل فرانسیسی جوڑی کو سٹریٹ سیٹس میں 4-6 اور 2-6سے ہرا کر ٹورنامنٹ کے کوارٹر فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا۔