آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بالائی علاقوں میں چند مقامات پر تیز ہوائوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

اسلام آباد۔3اکتوبر (اے پی پی):آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بالائی علاقوں میں چند مقامات پر تیز ہوائوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے ۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آج منگل کے روز ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم خشک جبکہ وسطی و جنوبی علاقوں میں گرم رہے گا تاہم بالائی خیبر پختو نخوا اورگلگت بلتستان میں چند مقامات پر تیز ہوائوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہا تاہم چترال میں 04 ملی میٹر بارش ہوئی۔ اس دوران ملک میں زیادہ سےزیادہ درجہ حرارت سبی 40، نور پور تھل اور جوہر آباد میں 39ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔