آئندہ 24گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک اور سرد ، بالائی علاقوں اور شمالی بلوچستان میں مطلع ابر آلود رہے گا،محکمہ موسمیات

اسلام آباد۔16جنوری (اے پی پی):آئندہ 24گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک اور سرد جبکہ بالائی علاقوں اور شمالی بلوچستان میں مطلع ابر آلود رہے گا۔ بالائی خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان ،شمالی اور شمال مغر بی بلوچستان میں چند مقا مات پر ہلکی بارش اوربرفباری کا امکان ہے جبکہ پنجاب کے میدانی علاقوں اور بالائی سندھ میں شدید دھند چھائی رہے گی۔

اتوار کو محکمہ موسمیات کے مطابق آج پیر کے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک اور سرد جبکہ بالائی علاقوں اور شمالی بلوچستان میں مطلع ابر آلود رہے گا۔ بالائی خیبر پختونخوا ، گلگت بلتستان ،شمالی بلوچستان، کشمیر اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں چند مقا مات پر ہلکی بارش اوربرفباری کا امکان ہے۔

پنجاب کے میدانی علاقوں اور بالائی سندھ میں شدید دھند چھائی رہے گی۔گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد جبکہ پہاڑی علاقوں میں شدید سرد رہاتا ہم بگروٹ میں ہلکی بارش /برف باری ر یکارڈ کی گئی. اتوار کوریکارڈ کیےگئےکم سےکم درجہ حرارت: لہہ ،استور منفی 12 ، گوپس منفی 10 ، کالام منفی 09 ، اسکردومنفی 07 ، بگروٹ منفی 06 ،ہنزہ ، مالم جبہ منفی 04 ، دیر ، پلوامہ ،شو پیاں، بارہ مولہ منفی 03 ، کوئٹہ ، میر کھانی ، قلات اور بونجی میں منفی 02 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔