آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد جبکہ بالائی علاقوں اور شمالی بلوچستان میں مطلع ابر آلود رہے گا

اسلام آباد۔15جنوری (اے پی پی):آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد جبکہ بالائی علاقوں اور شمالی بلوچستان میں مطلع ابر آلود رہے گا۔ بالائی خیبر پختونخوا ور شمالی بلوچستان میں چند مقا مات پر ہلکی بارش اوربرفباری کا امکان جبکہ پنجاب کے میدانی علاقوں اور بالائی سندھ میں شدید دھند چھائے رہے گی۔ہفتہ کو محکمہ موسمیات کی جاری رپورٹ کے مطابق آج اتوار کو ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک اور سرد جبکہ بالائی علاقوں اور شمالی بلوچستان میں مطلع ابر آلود رہے گا۔

بالائی خیبر پختونخو، کشمیر ، گلگت بلتستان ،شمالی اور شمال مغر بی بلوچستان میں چند مقا مات پر ہلکی بارش /برفباری کا امکان۔ پنجاب کے میدانی علاقوں اور بالائی سندھ میں شدید دھند چھائے رہے گی۔گذشتہ 24 گھنٹےکے دوران ملک جے بیشتر علاقوں میں موسم سرد جبکہ پہاڑی علاقوں میں شدید سرد رہا۔ ہفتہ کوریکارڈ کیےگئےکم سےکم درجہ حرارت: لہہ منفی 15،استور، کالام منفی 12،گوپس منفی 11، اسکردو منفی 09، پلوامہ، اننت ناگ، شوپیاں، بارہ مولہ، سری نگر منفی 06، ہنزہ منفی 05، مالم جبہ، قلات منفی 04، دروش، راولاکوٹ منفی 03، چترال، میرکھانی، گلگت، مری،کاکول، پاراچنار، ژوب، بونجی منفی 02اور کوئٹہ میں منفی 01 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

رپورٹ کے مطابق آج اتوار کےروز اسلام آباد میں موسم سرد جبکہ مطلع جزوی ابر آلود رہے گا۔ اتوار کے روزگلگت بلتستان میں مطلع ابر آلود رہنے کے ساتھ چند مقا مات پر ہلکی بارش/برفباری کا امکان ہے۔رپورٹ کے مطابق ہفتہ کےروز صوبہ کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد/ابر آلود رہے گا تاہم شام/رات کے دوران چترال، دیر، سوات، مالاکنڈ،خیبراورکرم میں چند مقا مات پر ہلکی بارش/ برفباری کا امکان ہے۔ جبکہ اتوار کو صوبہ کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد/ابر آلود رہے گا تاہم شام/رات کے دوران چترال، دیر، سوات، مانسہرہ، کوہستان، ایبٹ آباد، بونیر، مالاکنڈ،خیبراورکرم میں چند مقا مات پر ہلکی بارش/ برفباری کا امکان ہے۔آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران صوبہ سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک اور سرد رہے گا۔

تاہم سکھر، لاڑکانہ، جیکب آباد اور موہنجو داڑومیں دھندپڑنے کا امکان ہے۔ رپورٹ کے مطابق اتوار کوصوبہ پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک اور سرد جبکہ بالائی اضلاع میں مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہے گا۔اس دوران میدانی علاقوں میں شدید دھند چھائے رہنے کی توقع ہے۔آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران بلوچستان میں صوبہ کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک اور سرد جبکہ شمالی اضلاع میں شدید سردرہنے کا امکان ۔

تاہم شام/رات کے دوران کوئٹہ، زیارت، پشین، چمن،قلعہ عبداللہ، قلعہ سیف اللہ ، ژوب اور اس سے ملحقہ علاقوں میں چند مقا مات پر ہلکی بارش/برفباری کی توقع ہے۔اتوار کےروز صوبہ کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک اور سرد جبکہ شمالی اضلاع میں شدید سردرہنے کا امکان ۔ تاہم شام/رات کے دوران کوئٹہ، زیارت، پشین،لورالائی، چمن، قلعہ عبداللہ، قلعہ سیف اللہ ، ژوب اور اس سے ملحقہ علاقوں میں چند مقا مات پر ہلکی بارش/برفباری کی توقع ہے۔