اسلام آباد۔22اگست (اے پی پی):اسلام آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی (آئیسکو) نےضروری مرمت اور معمول کے ترقیاتی کاموں کی وجہ سے لوڈشیڈنگ کا شیڈول جاری کر دیا۔جمعرات کو آئیسکو ترجمان کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق اسلام آباد،راولپنڈی ،اٹک،چکوال اورجہلم سرکلز کے مختلف علاقوں کو بجلی سپلائی کر نے والے فیڈرز پر (کل) جمعہ کے روز بجلی کی سپلائی عارضی طور پر معطل رہے گی۔
آئیسکو کے مطابق23اگست کی صبح 6 بجے سے دن 11 بجے تک راولپنڈی سٹی سرکل،کری روڈ،شالیمار سٹی،ٹاپ سٹی،ممتاز سٹی،F-17/1،F-17/II، نوگزی، چکرال فیڈرز، راولپنڈی کینٹ سرکل،جاپان روڈ،کار چوک،آر اے بازار،چونگی نمبر22،ٹینچ بھاٹہ،کیانی روڈ فیڈرز، اٹک سرکل،گڑہی افغانہ،پنڈ پران،ویلی،گلشن صحت،سنگجانی،شاہ اللہ دتہ، پسوال فیڈرز ، چکوال سرکل،القادر ملز،سکرال فیڈرز ا ور گردونواح بند رہیں گے۔
آئیسکو انتظامیہ اپنے صارفین سے بجلی کی بندش پر معذرت خواہ ہے۔ وقت سے قبل کام مکمل ہونے کی صورت میں بجلی کی سپلائی مقررہ شیڈول سے پہلے بھی بحال کی جاسکتی ہے اورگردونواح کی بجلی بند رہے گی۔