اسلام آباد۔23اگست (اے پی پی):اسلام آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی (آئیسکو) نےضروری مرمت اور معمول کے ترقیاتی کاموں کی وجہ سے لوڈشیڈنگ کا شیڈول جاری کر دیا۔جمعہ کو آئیسکو ترجمان کی جانب سے جاری بیان کے مطابق اسلام آباد،راولپنڈی ،اٹک،چکوال اورجہلم سرکلز کے مختلف علاقوں کو بجلی سپلائی کر نے والے فیڈرز پر (کل) ہفتہ کے روز بجلی کی سپلائی عارضی طور پر معطل رہے گی۔
آئیسکو کے مطابق 24اگست کی صبح 6 بجے سے دن 11 بجے تک اسلام آباد سرکل،H-8/2فیڈر،راولپنڈی سٹی سرکل،سہام،ایس ایم دین،راجہ سلطان،گلزار قائد، کھنہ روڈ فیڈرز، راولپنڈی کینٹ سرکل،دھمیال،یو سی لکھن،گلشن سعید،ہمایوںI،سواں گارڈنII،ریور گارڈن،محبوب شہید،پارک ویو،پنڈی بورڈ، جیل پارک،کار چوک،قریشی آباد، گرجاI،رنیال،رحمت آبادI فیڈرز،جہلم سرکل،شکریلہ،
منڈی بھلوال،چھپران،سرائے عالمگیر،شمس آباد،فتح پور، پران،کوہار،محلہ شہیداں،ملٹری کالج،گرینڈ سٹی،میٹرو سٹی،کریالہ، بولانی، گلیانہ،F-9چک دولت،انڈسٹریل،بورین،F-10کالا بیس ، چکوال سرکل،بشارت،ڈھوڈا فیڈرز ا ور گردونواح بند رہیں گے۔ آئیسکو انتظامیہ اپنے صارفین سے بجلی کی بندش پر معذرت خواہ ہے۔
وقت سے قبل کام مکمل ہونے کی صورت میں بجلی کی سپلائی مقررہ شیڈول سے پہلے بھی بحال کی جاسکتی ہے اورگردونواح کی بجلی بند رہے گی۔