آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ فائنل، سٹیون سمتھ اور ٹراوس ہیڈ کی بھارت کےخلاف پہلی اننگز میں سنچریاں

آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ فائنل، سٹیون سمتھ اور ٹراوس ہیڈ کی بھارت کےخلاف پہلی اننگز میں سنچریاں

لندن۔9جون (اے پی پی):آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز مڈل آرڈر بلے باز سٹیون سمتھ اور ٹراوس ہیڈ نے بھارت کے خلاف شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ فائنل کی اپنی پہلی اننگز میں سنچریاں جڑ دئیں ۔

کیننگٹن اوول، لندن میں کھیلے جارہے آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ فائنل میچ میں آسٹریلوی ٹیم کے مایہ ناز بلے باز وں سٹیون سمتھ اور ٹراوس ہیڈ نے پہلی اننگز بھارتی بائولر ز کی خوب دھلائی کرتے ہوئےچوتھی وکٹ پر نہ صرف قیمتی 285 رنز کی پارٹنر شپ قائم کی بلکہ اپنی ٹیم کی پوزیشن بھی بہتر بنادی۔

دونوں کھلاڑیوں نے اپنی اپنی سنچریاں سکور کیں۔یہ سٹیون سمتھ کے ٹیسٹ کیریئر کی 31 ویں جبکہ ٹراوس ہیڈ کی چھٹی سنچری تھی۔ سٹیون سمتھ نے 268گیندوں کا سامنا کرتے ہوئی 19خوبصورت چوکوں کی مدد سے انفرادی 121رنز بنائے۔ٹراوس ہیڈ نے 174 گیندوں کا سامنا کرتے ہوئے ایک چھکے اور 25 چوکوں کی مدد سے انفرادی 163 رنز بنائے۔ سٹیون سمتھ کو 121 کے انفرادی سکور پر شاردل ٹھاکر نے کلین بولڈ کیا جبکہ ٹراوس ہیڈ کو 163 کے انفرادی سکور پر محمد سراج نے شبھمان گل کے ہاتھوں کیچ آئوٹ کیا۔