آریاناسبالینکا اورکیرولینا موچووا نے فرنچ اوپن ٹینس ویمنز سنگلز سیمی فائنل میں جگہ بنالی

بارسلونا اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کا آغاز 15اپریل سے سپین میں ہوگا

پیرس۔7جون (اے پی پی): بیلاروس کی ٹینس کھلاڑی اور سیکنڈ سیڈ آریاناسبالینکا اور جمہوریہ چیک کی کیرولینا موچووا نے فرنچ اوپن ٹینس ویمنز سنگلز سیمی فائنل میں جگہ بنالی جبکہ یوکرین کی ایلینا سویٹولینا اور روسی ٹینس کھلاڑی اناستاسیاپائولیچنکووا خواتین کے سنگلز مقابلوں کے کوارٹر فائنل رائونڈ میں ہار کر سے باہر ہوگئیں۔

جمہوریہ چیک کی 26سالہ کیرولینا موچووا حریف روسی کھلاڑی اناستاسیاپائولیچنکوواکو سٹریٹ سیٹس میں شکست دے کر پہلی بار فرنچ اوپن کے سیمی فائنل میں پہنچنے کا اعزاز حاصل کیا ہے۔سال کے دوسرے گرینڈ سلام فرنچ اوپن کے دلچسپ مقابلوں کا سلسلہ فرانس کے دارالحکومت پیرس میں جاری ہے ۔

میگا ایونٹ کے ویمن سنگلز مقابلوں کے کوارٹر فائنل رائونڈ میں بیلا روس کی ا ٓریاناسبالینکانے عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے یوکرین کی حریف کھلاڑی ایلینا سویٹولیناکو سٹریٹ سیٹس میں 4-6 اور 4-6 سے شکست دے کر میگا ایونٹ کے سیمی فائنل میں جگہ بنائی ۔

ایک اور میچ میں جمہوریہ چیک کی کیرولینا موچووا نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے حریف روسی ٹینس کھلاڑی اناستاسیاپائولیچنکووا کو سٹریٹ سیٹس میں 5-7 اور 2-6 سے شکست دےکر پہلی مرتبہ فرنچ اوپن ٹینس کے سیمی فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا۔