آسٹریلین اوپن ٹینس ویمنز ڈبلز ، ٹاپ سیڈڈ باربورا کریجیکووااورکیٹرینا سینیاکووا فائنل میں پہنچ گئیں

Open Tennis Women's Singles Semi-Finals
Open Tennis Women's Singles Semi-Finals

میلبورن۔27جنوری (اے پی پی): جمہوریہ چیک کی باربورا کریجیکووا اور ان کی ہم وطن جوڑی دار کیٹرینا سینیاکووا پر مشتمل دفاعی چیمپئن اور ٹاپ سیڈڈ جوڑی آسٹریلین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے ویمنز ڈبلز مقابلوں کے فائنل میں پہنچ گئی ۔باربورا کریجیکووا اور ان کی ہم وطن جوڑی دار کیٹرینا سینیاکووا پر مشتمل دفاعی چیمپئن جوڑی نے سیمی فائنل میچ میں یوکرین کی مارٹا اولیہیونا کوسٹیوک اور ان کی رومانین جوڑی دار ایلیناگیبریلا روس کو شکست دی۔

آسٹریلین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے دلچسپ مقابلے میلبورن میں جاری ہیں ۔خواتین کے ڈبلز مقابلوں کے پہلے سیمی فائنل میچ میں جمہوریہ چیک کی باربورا کریجیکووا اور ان کی ہم وطن جوڑی دار کیٹرینا سینیاکووا پر مشتمل ٹاپ سیڈڈ اور دفاعی چیمپئن جوڑی نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے حریف یوکرین کی مارٹا اولیہیونا کوسٹیوک اور ان کی رومانین جوڑی دار ایلیناگیبریلا روس کو سٹریٹ سیٹس میں 2-6 اور 2-6 سے شکست دے کر فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا۔فاتح جوڑی کا ویمنز ڈبلز فائنل میں جاپانی جوڑی سے مقابلہ ہوگا۔