آصف زرداری کی ارشد ندیم کو گولڈ میڈل جیتنے پر مبارکباد

Asif Ali Zardari
Asif Ali Zardari

اسلام آباد۔9اگست (اے پی پی):پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرینز (پی پی پی پی) کے صدر آصف علی زرداری نے برطانیہ میں منعقدہ کامن ویلتھ گیمز میں نیزہ پھینکنے کے مقابلہ میں سونے کا تمغہ جیتنے پر ارشد ندیم کو مبارکباد دی ہے۔ منگل کو یہاں پارٹی سیکرٹریٹ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق سابق صد آصف علی زرداری نے کہا کہ ارشد ندیم نے سونے کا تمغہ جیت کر ملک و قوم کا ست فخر سے بلند کیا ہے۔ انہوں نے مستقبل میں پاکستانی اتھلیٹس کی مزید کامیابیوں کیلئے دعا کرتے ہوئے کہا کہ قوم اوع ملک کو ایسے نوجوانوں پر فخر ہے۔