اٹک پولیس نےکاروائی کرتے ہوئے شراب اور ناجائز اسلحہ کے 04 ملزمان گرفتار کر لئے، الگ الگ مقدمات درج کر لئے ھیں
اٹک ،ضلع پولیس کی کاروائی، شراب اور ناجائز اسلحہ کے 04 ملزمان گرفتار

مزید خبریں
حسن ابدال۔ 09 جون (اے پی پی):اٹک پولیس نےکاروائی کرتے ہوئے شراب اور ناجائز اسلحہ کے 04 ملزمان گرفتار کر لئے، الگ الگ مقدمات درج کر لئے ھیں ۔تفصیلات کے مطابق تھانہ فتح جنگ پولیس کے اسسٹنٹ سب انسپکٹر احمد عمر نے ہمراہ ٹیم دورانِ چیکنگ محمد عثمان ولد عبدالغفور سکنہ فتح جنگ سے 10 لیٹر شراب برآمد کرلی، اسی طرح تھانہ صدر اٹک پولیس کے اسسٹنٹ سب انسپکٹر سہیل اختر نے ہمراہ ٹیم دورانِ چیکنگ سید فضل عباس ولد برکت حسین سکنہ کامرہ اٹک سے 10 لیٹر شراب جبکہ اسسٹنٹ سب انسپکٹر عنایت علی نے ہمراہ ٹیم دورانِ چیکنگ محمد ذیشان ولد محمد خان سکنہ فقیرآباد تحصیل و ضلع اٹک سے اسلحہ ناجائز پسٹل 30 بور معہ ایمونیشن برآمد کر لیا، اسی طرح تھانہ اٹک حضرو پولیس کے اسسٹنٹ سب انسپکٹر عامر شہزاد نے ہمراہ ٹیم دورانِ چیکنگ طارق محمود ولد اورنگزیب سکنہ شینکہ تحصیل حضرو ضلع اٹک سے اسلحہ ناجائز پسٹل 9mm برآمد ہونے پر گرفتار کر کے جیل بھیج دیا ہے








