اٹک ، مختلف مقدمات میں مطلوب 05 مجرمان اشتہاری گرفتار

اٹک پولیس کی مجرمان اشتہاریوں کے خلاف کاروائیاں، مختلف مقدمات میں مطلوب 05 مجرمان اشتہاری گرفتار کر لئے

اٹک۔ 09 جون (اے پی پی):اٹک پولیس کی مجرمان اشتہاریوں کے خلاف کاروائیاں، مختلف مقدمات میں مطلوب 05 مجرمان اشتہاری گرفتار کر لئے ۔تھانہ سٹی اٹک پولیس نے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اٹک کی ہدایات پر مجرمان اشتہاریوں کے خلاف جاری مہم کے دوران مؤثر کارروائی کرتے ہوئے مختلف مقدمات میں مطلوب 05 مجرمان اشتہاریوں کو گرفتار کر لیا، گرفتار مجرمان اشتہاریوں میں راہزنی کے مقدمے میں مطلوب مجرم اشتہاری کیٹگری "A” مسمی اسامہ ولد حسن خان سکنہ محلہ شاہ فیصل آباد اٹک شہر، دھوکہ دہی کے مقدمے میں مطلوب مجرمان اشتہاری مسمیان محمد نواز ولد محمد ایاز اور فیصل محمود ولد محمد شہزاد سکنائے صرافہ بازار اٹک شہر، چیک ڈس آنر کے مقدمے میں مطلوب مجرم اشتہاری مسمی عبداللہ قریشی ولد محمد ظہور سکنہ اسلام آباد اور خیانت مجرمانہ کے مقدمے میں مطلوب مجرم اشتہاری مسمی نواب زادہ مثل خان ولد گلزار خان سکنہ راولپنڈی شامل ہیں، گرفتار مجرمان اشتہاریوں سے مزید تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔