اپوزیشن تحریک عدم اعتماد پر صرف اپنی دکانداری چمکا رہی ہے،ڈاکٹر شاہد صد یق

لاہور۔10مارچ (اے پی پی):پاکستان تحریک انصاف کے سینئر مرکزی بانی رہنما ڈاکٹر شاہد صد یق خان نے کہا ہے کہ اپوزیشن تحریک عدم اعتماد پر صرف اپنی دکانداری چمکا رہی ہے،’’کر یشن بچائو چھتری‘‘ تلے جمع ہو نے والے معصو م خود ناکام تحریک عدم اعتماد کا جنازہ پڑھا ئیں گے ۔

اپنے جاری بیان میں انہو ں نے کہاکہ کر پشن کے کنگ تحریک عدم اعتمادپیش کرکے خود بری طرح پھنس چکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم کے سامنے کھا ئی اور پیچھے کنواں ہے ،تحریک عدم اعتماد بری طرح ناکام ہو گی۔

انہوں نے کہا کہ تحریک کی کامیا بی کیلئے آخر آصف علی زرداری اور شر یف خاندان کتنے لو گ خرید یں گے، با ضمیر ارکان کبھی بکائو مال ثا بت نہیں ہو ں گے، تحریک انصا ف اوراتحادی جماعتو ں کاہررکن اسمبلی وزیراعظم کے سا تھ ڈ ٹ کرکھڑا ہے اورکھڑے رہیں گے۔

انہو ں نے کہاکہ تحریک عدم اعتماد آئے یا لانگ مار چ ہو ، اپوز یشن جماعتو ں سے ڈھیل ہو گی نہ ڈیل ہو گی، این آر او کیلئے اپوز یشن کی ساری محنت رائیگاں جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ ملکی خزانہ لو ٹنے والو ں کو ہر صور ت ملک سے لو ٹی گئی دو لت کی پائی پا ئی کاحسا ب دینا پڑے گا۔