اکتوبر کے دوران پٹرولیم مصنوعات کی فروخت میں 12فیصد اضافہ

اسلام آباد ۔ 4 نومبر (اے پی پی) اکتوبر 2016ءکے دوران پٹرولیم مصنوعات کی فروخت میں 12فیصد کااضافہ ہواہے۔پٹرولیم مصنوعات کی فروخت میں اضادفہ کے اسباب میں گاڑیوں کی فروخت میں ہونے والااضافہ اور بنیادی ڈھانچے کی ترقی کے منصوبے شامل ہیں۔ عارف حبیب لمیٹڈ کی تجزیاتی رپورٹ کے مطابق اکتوبر 2016ءکے دوران 2.32 ملین ٹن پٹرولیم مصنوعات کی فروخت ریکارڈ کی گئی ہے اور اکتوبر 2015ءکے مقابلہ میں اکتوبر …

اسلام آباد ۔ 4 نومبر (اے پی پی) اکتوبر 2016ءکے دوران پٹرولیم مصنوعات کی فروخت میں 12فیصد کااضافہ ہواہے۔پٹرولیم مصنوعات کی فروخت میں اضادفہ کے اسباب میں گاڑیوں کی فروخت میں ہونے والااضافہ اور بنیادی ڈھانچے کی ترقی کے منصوبے شامل ہیں۔ عارف حبیب لمیٹڈ کی تجزیاتی رپورٹ کے مطابق اکتوبر 2016ءکے دوران 2.32 ملین ٹن پٹرولیم مصنوعات کی فروخت ریکارڈ کی گئی ہے اور اکتوبر 2015ءکے مقابلہ میں اکتوبر 2016ءکے دوران پٹرول کی فروخت میں 11فیصد جبکہ ہائی سپیڈ ڈیزل کی فروخت میں 19فیصد کا اضافہ ملک میں گاڑیوں کی فروخت اور بنیادی ڈھانچہ کی سہولتوں کیلئے بڑے منصوبوں کا آغاز اور تیل کی قیمتوں میں ہونے والی کمی ہے۔

مزید خبریں

Leave a Reply