ایبٹ آباد میں لکڑیوں کے ٹال میں آگ بھڑک اٹھی، ریسکیو1122 کی بروقت کارروائی

ایبٹ آباد میں سپلائی کے قریب لکڑیوں کے ٹال میں اچانک آگ بھڑک اٹھی۔ ریسکیو 1122 ایبٹ آباد کے مطابق اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کی فائر فائٹنگ ٹیمیں فوری طور پر موقع پر پہنچ گئیں اور پیشہ ورانہ مہارت کے ساتھ آگ بجھانے کے لئے آپریشن شروع کر دیا۔

ایبٹ آباد۔ 09 جون (اے پی پی):ایبٹ آباد میں سپلائی کے قریب لکڑیوں کے ٹال میں اچانک آگ بھڑک اٹھی۔ ریسکیو 1122 ایبٹ آباد کے مطابق اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کی فائر فائٹنگ ٹیمیں فوری طور پر موقع پر پہنچ گئیں اور پیشہ ورانہ مہارت کے ساتھ آگ بجھانے کے لئے آپریشن شروع کر دیا۔ شدید گرمی اور دھوئیں کے باوجود ریسکیو اہلکاروں نے جانفشانی سے کام کرتے ہوئے آگ کو مزید پھیلنے سے روک دیا اور بروقت کارروائی کے ذریعے لاکھوں روپے مالیت کی قیمتی لکڑی کو جلنے سے محفوظ بنا لیا۔

مزید خبریں