ایران نے آبنائے ہرمز کے اوپر امریکی اپاچی ہیلی کاپٹرمار گرایا، صدر ٹرمپ کا بدلہ لینے کا اعلان

:آبنائے ہرمز میں ایران کے ساتھ کشیدگی کے دوران عمان کے ساحل کے قریب امریکی فوج کا اپاچی ہیلی کاپٹر سمندر میں گر کر تباہ ہوگیا جس کی تحقیقات شروع کردی گئی۔

واشنگٹن۔9جون (اے پی پی):آبنائے ہرمز میں ایران کے ساتھ کشیدگی کے دوران عمان کے ساحل کے قریب امریکی فوج کا اپاچی ہیلی کاپٹر سمندر میں گر کر تباہ ہوگیا جس کی تحقیقات شروع کردی گئی۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی سینٹرل کمانڈ سینٹ کام کے بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ حادثہ روزانہ کی معمول کے گشت کے دوران پیش آیا۔بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ ہیلی کاپٹر میں دو اہلکار سوار تھے جنھیں حادثے کے تقریباً دو گھنٹے کے اندر اندر ریسکیو آپریشن کے ذریعے بحفاظت سمندر سے نکال لیا گیا۔امریکی حکام کا کہنا ہے کہ دونوں اہلکاروں کی حالت مستحکم ہے اور انھیں ضروری طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے تاہم ہیلی کاپٹر سمندر میں ڈوب گیا۔ دریں اثنا امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کی جانب سے امریکی ہیلی کاپٹر کو مار گرانے کی تصدیق کر دی۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ امریکا کو ہیلی کاپٹر پر ہونے والے حملے کا جواب دینا چاہئے۔ امریکی صدر نے کہا کہ ایرانیوں نے ہمارے انتہائی جدید اپاچی ہیلی کاپٹروں میں سے ایک کو مار گرایا۔