ایشیاءکے بیشتر حصص بازاروں میں منگل کو تیزی کا رجحان

ٹوکیو۔ 08 نومبر (اے پی پی) ایشیاءکے بیشتر حصص بازاروں میں منگل کو تیزی کا رجحان رہا۔ جس کی وجہ امریکی صدارتی انتخابات کے آغاز سے قبل سرمایہ داروں کی محتاط تجارتی سرگرمیاں ہیں۔ہانگ کانگ میں اہم ترین ہینگ سینگ انڈیکس 0.46 فیصد یا 108.07 پوائنٹس کے اضافے سے 22909 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا۔ جبکہ شنگھائی میں اہم ترین شنگھائی کمپوزٹ انڈیکس 0.46 فیصد یا 14.56 پوائنٹس کی …

ٹوکیو۔ 08 نومبر (اے پی پی) ایشیاءکے بیشتر حصص بازاروں میں منگل کو تیزی کا رجحان رہا۔ جس کی وجہ امریکی صدارتی انتخابات کے آغاز سے قبل سرمایہ داروں کی محتاط تجارتی سرگرمیاں ہیں۔ہانگ کانگ میں اہم ترین ہینگ سینگ انڈیکس 0.46 فیصد یا 108.07 پوائنٹس کے اضافے سے 22909 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا۔ جبکہ شنگھائی میں اہم ترین شنگھائی کمپوزٹ انڈیکس 0.46 فیصد یا 14.56 پوائنٹس کی بہتری سے 3147.89 پوائنٹس اور شین زین کمپوزٹ انڈیکس 0.66 فیصد یا 13.63 پوائنٹس کے اضافے سے 2080.44 پوائنٹس ہوگیا۔

Leave a Reply