ایشیائی منڈیوں میں ربڑ کی قیمتوں میں اضافہ

ٹوکیو ۔ 28 اکتوبر (اے پی پی) ایشیائی منڈیوں میں ربڑ کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ۔ گزشتہ روز ٹوکیو کموڈیٹی ایکسچینج میں اپریل کے ربڑ کی خریداری کے معاہدے 1.6فیصد کے اضافے کے بعد 1.74ڈالر فی کلو گرام میں طے پائے ۔ شنگھائی فیوچرز کے تحت قیمتوں میں 325یوان فی ٹن کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا اور مستقبل میں خریداری کے معاہدے 2087ڈالر فی ٹن میں طے …

ٹوکیو ۔ 28 اکتوبر (اے پی پی) ایشیائی منڈیوں میں ربڑ کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ۔ گزشتہ روز ٹوکیو کموڈیٹی ایکسچینج میں اپریل کے ربڑ کی خریداری کے معاہدے 1.6فیصد کے اضافے کے بعد 1.74ڈالر فی کلو گرام میں طے پائے ۔ شنگھائی فیوچرز کے تحت قیمتوں میں 325یوان فی ٹن کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا اور مستقبل میں خریداری کے معاہدے 2087ڈالر فی ٹن میں طے پائے۔ سنگا پور میں سائیکام ایکسچینج کے تحت قیمتوں میں 1.9سینٹ فی کلو گرام کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا اور مستقبل کے معاہدے 148.0سینٹ فی کلو گرام میں طے پائے ۔

Leave a Reply