لاہور۔4ستمبر (اے پی پی):ایشیا کپ کرکٹ ٹورنامنٹ میں قومی کرکٹ ٹیم پیر کے روز کولمبو سے واپس لاہور پہنچ گئی۔ترجمان پی سی بی کے مطابق ایشیا کپ کرکٹ ٹورنامنٹ میں بھارت کے خلاف میچ کھیلنے کے بعد پاکستان کرکٹ ٹیم کولمبو سے چارٹرڈ فلائٹ کے ذریعے لاہور پہنچ گئی۔
کھلاڑی کل منگل کو ایل سی سی اے گرائونڈ میں ٹریننگ کر یں گے جبکہ قومی ٹیم بدھ کو سپر فور مرحلے کا میچ کھیلے گی۔