منیجنگ ڈائریکٹر واسا فیصل آباد ثاقب رضا نے اہم ترقیاتی سکیموں کو 30 جون تک مکمل کرنے کی ہدایت کی ہے۔ ایم ڈی واسا نے ڈی ایم ڈی انجینئرنگ شعیب ضیا کے ہمراہ شیخوپورہ روڈ پر کریسنٹ گراونڈ میں زیر تعمیر انڈر گراؤنڈ سٹوریج ٹینک کی تعمیراتی سائٹ کا دورہ کیا اور اب تک ہونے والی تعمیراتی پیش رفت کا جائزہ لیا
ایم ڈی واسا فیصل آباد کی اہم ترقیاتی سکیموں کو 30 جون تک مکمل کرنے کی ہدایت

مزید خبریں
فیصل آباد۔ 09 جون (اے پی پی):منیجنگ ڈائریکٹر واسا فیصل آباد ثاقب رضا نے اہم ترقیاتی سکیموں کو 30 جون تک مکمل کرنے کی ہدایت کی ہے۔ ایم ڈی واسا نے ڈی ایم ڈی انجینئرنگ شعیب ضیا کے ہمراہ شیخوپورہ روڈ پر کریسنٹ گراونڈ میں زیر تعمیر انڈر گراؤنڈ سٹوریج ٹینک کی تعمیراتی سائٹ کا دورہ کیا اور اب تک ہونے والی تعمیراتی پیش رفت کا جائزہ لیا۔
انہوں نے کہا کہ شہر بھر میں بارشوں کے پانی کے فوری اخراج کے لئے کریسنٹ سکول گراؤنڈ، ہاکی سٹیڈیم مدینہ ٹاؤن، جنرل ہسپتال غلام محمد آباد سے ملحقہ اور نڑوالا روڈ پر پاکستان چوک پر انڈر گراؤنڈ سٹوریج ٹینک تعمیر کئے جارہے ہیں
جنہیں 30 جون تک لازمی مکمل کیا جائے تاکہ آئندہ موسم برسات کی بارشوں کے دوران شہریوں کو ان ترقیاتی سکیموں کے سبب نکاسی آب میں نمایاں ریلیف حاصل ہو سکے۔ ایم ڈی واسا نے واضح کیا کہ ترقیاتی سکیموں کی مانیٹرنگ روزانہ کی بنیاد پر کرتے ہوئے رپورٹ اعلیٰ حکام کو بھجوائی جارہی ہے۔ شہریوں کو نکاسی آب کی معیار سروسز کی فراہمی اولین ترجیح ہے جس کے لئے کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جا سکتا۔








