امریکی ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے اپنی وائس اسسٹنٹ سری(Siri) کا مصنوعی ذہانت پر مبنی نیا ورژن متعارف کرا دیا ہے، جس میں بہتر وائس ریکگنیشن اور ایک علیحدہ ایپلیکیشن شامل ہے۔
ایپل نے اپنی وائس اسسٹنٹ سری کا مصنوعی ذہانت پر مبنی نیا ورژن متعارف کرا دیا

مزید خبریں
واشنگٹن ۔9جون (اے پی پی):امریکی ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے اپنی وائس اسسٹنٹ سری(Siri) کا مصنوعی ذہانت پر مبنی نیا ورژن متعارف کرا دیا ہے، جس میں بہتر وائس ریکگنیشن اور ایک علیحدہ ایپلیکیشن شامل ہے۔ اماراتی نیوز ایجنسی وام کے مطابق یہ اعلان کمپنی کے سالانہ ورلڈ وائیڈ ڈیولپرز کانفرنس کے دوران کیپرٹینو ہیڈکوارٹر میں کیا گیا۔ایپل کے مطابق نئی سری صارفین کے سوالات کے جوابات کے لیے انٹرنیٹ سے زیادہ گہری معلومات حاصل کر سکتی ہے اور سابقہ گفتگو کو بھی یاد رکھ کر متعلقہ تفصیلات فراہم کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے، جیسے پیغام میں بھیجا گیا پتہ۔کمپنی نے بتایا کہ نئی اپڈیٹ میں سری زیادہ واضح اور قدرتی انداز میں بات کرنے کے قابل ہوگی، جبکہ ابتدا میں یہ سہولت آئی پیڈ پر دستیاب ہوگی اور بعد میں اسے ایپل واچ تک توسیع دی جائے گی۔ایپل کے مطابق یہ فیچر یورپی یونین اور چین میں فوری طور پر دستیاب نہیں ہوگا جب تک ریگولیٹری کارروائیاں مکمل نہیں ہو جاتیں۔نئی سری کے ذریعے کی جانے والی سرچز اور تصاویر ایک علیحدہ ایپ میں محفوظ ہوں گی جو آئی فون، آئی پیڈ اور میک پر دستیاب ہوگی، جبکہ یہ نظام ایپل کے پرائیویٹ کلاؤڈ انفراسٹرکچر کے ساتھ مربوط ہوگا۔کمپنی نے کہا کہ ابتدائی طور پر یہ سروس صرف انگریزی زبان میں دستیاب ہوگی، جبکہ دیگر زبانوں کا اضافہ بعد میں کیا جائے گا۔








