ایڈیشنل سیکرٹری خارجہ (افغانستان اور مغربی ایشیا) رحیم حیات قریشی سے چین کے خصوصی ایلچی برائے افغانستان کی ملاقات

27
پاکستان کا کرغز تاجک سرحد کی حد بندی کے معاہدے کا خیر مقدم

اسلام آباد۔2فروری (اے پی پی):ایڈیشنل سیکرٹری خارجہ (افغانستان اور مغربی ایشیا) رحیم حیات قریشی سے چین کے خصوصی ایلچی برائے افغانستان سفیر یو ڑیائو ونگ نے ملاقات کی۔

جمعہ کو دفتر خارجہ کے مطابق انہوں نے ایک پرامن اور مستحکم افغانستان کے لیے اپنے عزم پر زور دیا اور کہا کہ علاقائی استحکام کے لیے بہتر تعاون کی ضرورت ہے۔ انہوں نے پرامن، مستحکم اور خوشحال خطے کے لیے افغانستان کے پڑوسی ممالک کے اہم کردار پر بھی زور دیا۔