ایکسائیڈ پاکستان کے ششماہی منافع میں 45.25فیصد کمی

اسلام آباد۔1دسمبر (اے پی پی):ایکسائیڈ پاکستان کے منافع میں ششماہی کے دوران 45.25فیصد کی کمی ہوئی ہے۔کمپنی کے مالیاتی نتائج کے مطابق 30ستمبر2025کو ختم ہونے والی ششماہی کے دوران ایکسائیڈ پاکستان کا منافع 277ملین روپے تک کم ہوگیاجبکہ اپریل تا ستمبر2024کے لئے کمپنی کو506ملین روپے کا منافع حاصل ہوا تھا۔ اس طرح اپریل تا ستمبر 2024کے مقابلے میں اپریل تا ستمبر2025کے دوران ایکسائیڈ پاکستان کے منافع میں 229ملین روپے یعنی …

اسلام آباد۔1دسمبر (اے پی پی):ایکسائیڈ پاکستان کے منافع میں ششماہی کے دوران 45.25فیصد کی کمی ہوئی ہے۔کمپنی کے مالیاتی نتائج کے مطابق 30ستمبر2025کو ختم ہونے والی ششماہی کے دوران ایکسائیڈ پاکستان کا منافع 277ملین روپے تک کم ہوگیاجبکہ اپریل تا ستمبر2024کے لئے کمپنی کو506ملین روپے کا منافع حاصل ہوا تھا۔ اس طرح اپریل تا ستمبر 2024کے مقابلے میں اپریل تا ستمبر2025کے دوران ایکسائیڈ پاکستان کے منافع میں 229ملین روپے یعنی 45فیصد سےزائد کی کمی ریکارڈکی گئی ہے۔