ایکسپورٹ ڈویلپمنٹ سرچارج ختم کرنیکا فیصلہ حکومت کا بہترین کاروبار دوست اقدام ہے، سیف الرحمان

لاہور۔7دسمبر (اے پی پی):وفاقی ٹیکس محتسب کے کوآرڈینیٹر سیف الرحمان نے ایکسپورٹ ڈویلپمنٹ سرچارج ختم کرنے کے فیصلے کا خیرمقدم کرتے ہوئے اسے ایک بروقت اور کاروبار دوست اقدام قرار دیا ہے۔ اتوار کو اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ اس لیوی کو واپس لینے سے کاروبار کرنے کی لاگت میں نمایاں کمی آئے گی اور پاکستانی برآمد کنندگان عالمی منڈیوں میں زیادہ موثر طریقے سے مقابلہ کر …

لاہور۔7دسمبر (اے پی پی):وفاقی ٹیکس محتسب کے کوآرڈینیٹر سیف الرحمان نے ایکسپورٹ ڈویلپمنٹ سرچارج ختم کرنے کے فیصلے کا خیرمقدم کرتے ہوئے اسے ایک بروقت اور کاروبار دوست اقدام قرار دیا ہے۔ اتوار کو اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ اس لیوی کو واپس لینے سے کاروبار کرنے کی لاگت میں نمایاں کمی آئے گی اور پاکستانی برآمد کنندگان عالمی منڈیوں میں زیادہ موثر طریقے سے مقابلہ کر سکیں گے۔

انہوں نے کہا کہ یہ سرچارج طویل عرصے سے برآمدی صنعتوں پر بوجھ تھا، جس سے ان کی قیمتوں کا ڈھانچہ متاثر ہو رہا تھا اور نئی منڈیاں تلاش کرنے میں بھی مشکلات کا سامنا تھا۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ سرچارج کے خاتمے سے نہ صرف برآمدی مسابقت میں اضافہ ہوگا بلکہ ویلیو ایڈڈ شعبوں میں زیادہ سرمایہ کاری کی حوصلہ افزائی ہوگی۔ انہوں نے حکومت پر زور دیا کہ وہ ایسی پالیسیاں متعارف کروانا جاری رکھے جو برآمد کنندگان کو معاونت فراہم اور بین الاقوامی تجارت میں پاکستان کی پوزیشن کو مستحکم کریں۔