ایک دن میں ویکسین کی 22 لاکھ 40 ہزار خوراکیں لگانے کا ریکارڈ ، 58 فیصد پاکستانیوں کو مکمل ویکسین لگ چکی ہے، اسدعمر

اسلام آباد۔11فروری (اے پی پی):وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی، ترقی واصلاحات وخصوصی اقدامات اسدعمر نے کہا ہے کہ ایک دن میں ویکسین کی 22 لاکھ 40 ہزار خوراکیں لگانے کا ریکارڈ قائم ہوا ہے، 58 فیصد پاکستانیوں کو مکمل ویکسین لگ چکی ہے ۔

گزشتہ 4 دنوں میں ویکسین کی روزانہ 20 لاکھ سے زیادہ خوراکیں لگائی گئی ہیں ۔جمعہ کو اپنے ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ ویکسی نیشن کے اہل 4 میں سے ہر 3 پاکستانیوں نے ویکسین کی کم از کم 1 خوراک لگوائی ہے، 58 فیصد پاکستانی مکمل طور پر ویکسین شدہ ہیں۔ انہوں نے متعلقہ اداروں کو شاباش دی۔