راولپنڈی۔27ستمبر (اے پی پی):اینٹی نارکوٹکس فورس ( اے این ایف)نے منشیات سمگلنگ کے خلاف کریک ڈاؤن کے دوران 6 کارروائیوں میں 4 کروڑ روپے سے زائد مالیت کی 61 کلوگرام منشیات برآمد کرکے 2 خواتین سمیت 3 ملزمان گرفتارکر لیے۔اے این ایف ہیڈکوارٹر راولپنڈی سے جاری رپورٹ کے مطابق گزشتہ24گھنٹوں کے دوران اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر دبئی جانے والی دو خواتین کے سامان سے 3.8 کلوگرام چرس برآمد کی گئی ۔چکلالہ راولپنڈی میں واقع کوریئر آفس میں برطانیہ سے بھیجے گئے پارسل سے 30 گرام ویڈ برآمد کی گئی ۔
راولپنڈی میں کوریئر آفس میں سکاٹ لینڈ سے بھیجے گئے پارسل سے 29 گرام ویڈ آئل برآمد کی گئی ۔بادامی باغ لاری اڈہ لاہور میں کارروائی کے دوران ملزم سے 4 کلوگرام آئس برآمد کی گئی ۔علامہ اقبال ایئرپورٹ لاہور پر نجی کارگو آفس میں پشاور سے بھیجے گئے پارسل سے 1.3 کلوگرام چرس برآمد کی گئی ۔چمن کے علاقے کلی ملک ولی کے غیرآباد علاقے میں چھپائی گئی 52 کلوگرام مارفین برآمد کی گئی ۔ ترجمان نے بتایا کہ گرفتار ملزمان کے خلاف انسداد منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔