دبئی۔27فروری (اے پی پی):اٹلی کے ٹینس سٹار سائمن بولیلی اور ان کے ہم وطن جوڑی دار اینڈریا واواسوری پر مشتمل فورتھ سیڈڈ جوڑی اے ٹی پی دبئی اوپن ٹینس ٹورنامنٹ میں مردوں کے ڈبلز مقابلوں کے کوارٹر فائنل رائونڈ میں ہار کر ایونٹ سے باہر ہوگئی۔ نیدرلینڈز کے ٹینس سٹار رابن ہاس اور ان کے جرمن جوڑی دار ہینڈرک جبینز نے مردوں کے ڈبلز مقابلوں کےکوارٹر فائنل میچ میں سخت مقابلے کے بعد اٹلی کے ٹینس سٹار سائمن بولیلی اور ان کے ہم وطن جوڑی دار اینڈریا واواسوری پر مشتمل فورتھ سیڈڈ جوڑی کو شکست دے کر سیمی فائنل رائونڈ کے لئے کوالیفائی کیا ۔
متحدہ عرب امارات،دبئی کے ایوی ایشن کلب ٹینس سینٹر پر اے ٹی پی دبئی اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے انتہائی دلچسپ اور کانٹے دار مقابلے جاری ہیں جس میں شائقین ٹینس کو عمدہ مقابلے دیکھنے کو ملیں گے۔ جمعرات کو نیدرلینڈز کے ٹینس سٹار رابن ہاس اور ان کے جرمن جوڑی دار ہینڈرک جبینز نے مردوں کے ڈبلز مقابلوں کے کوارٹر فائنل رائونڈ میں حریف اٹلی کے ٹینس سٹار سائمن بولیلی اور ان کے ہم وطن جوڑی دار اینڈریا واواسوری پر مشتمل فورتھ سیڈڈ جوڑی کو سخت مقابلے کے بعد 4-6، 6-3 اور 10-12سے شکست دے کر نہ صرف ایونٹ سے باہر کر دیا بلکہ ٹورنامنٹ کے مینز ڈبلز مقابلوں کے سیمی فائنل رائونڈ کے لئے کوالیفائی کرلیا۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=567010