دبئی ۔ 18 دسمبر (اے پی پی) جنوبی افریقن ٹیم کے سٹار بلے باز فاف ڈوپلیسی کی بال ٹیمپرنگ کے حوالے سے کیس کی سماعت (کل) پیر کو ہو گی۔ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے چیئرمین مائیکل بیلوف کو سماعت کیلئے جوڈیشنل کمشنر مقرر کیا گیا ہے، 22 نومبر کو آئی سی سی میچ ریفری اینڈی پیکرافٹ نے ڈوپلیسی کو بال ٹیمپرنگ کے جرم میں میچ فیس کا …
بال ٹیمپرنگ کیس، فاف ڈوپلیسی کی سماعت (کل) ہو گی

مزید خبریں
دبئی ۔ 18 دسمبر (اے پی پی) جنوبی افریقن ٹیم کے سٹار بلے باز فاف ڈوپلیسی کی بال ٹیمپرنگ کے حوالے سے کیس کی سماعت (کل) پیر کو ہو گی۔ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے چیئرمین مائیکل بیلوف کو سماعت کیلئے جوڈیشنل کمشنر مقرر کیا گیا ہے، 22 نومبر کو آئی سی سی میچ ریفری اینڈی پیکرافٹ نے ڈوپلیسی کو بال ٹیمپرنگ کے جرم میں میچ فیس کا 100 فیصد جرمانہ عائد کیا تھا اور بعدازاں انٹرنیشنل کونسل (آئی سی سی) نے بھی انہیں قصوروار ٹھہرایا تھا جس کے تین روز بعد ڈوپلیسی نے آئی سی سی کے فیصلے کے خلاف اپیل دائر کی تھی۔








