باکسنگ ڈے ٹیسٹ، پاکستان نے پہلی اننگز 443 رنز 9 کھلاڑی آﺅٹ پر ڈکلیئرکر دی، آسٹریلیا نے 2 وکٹوں کے نقصان پر 278 رنز بنا لئے

میلبورن ۔ 27 دسمبر (اے پی پی) اظہر علی کی شاندار ڈبل سنچری کی بدولت پاکستان نے آسٹریلیا کے خلاف سیریز کے دوسرے میچ کی اپنی پہلی اننگز 443 رنز 9 کھلاڑی آﺅٹ پر ڈکلیئر کردی، آسٹریلیا نے جواب میں عمدہ کم بیک کرتے ہوئے میچ کے تیسرے روز کھیل ختم ہونے تک 2 وکٹوں کے نقصان پر 278 رنز بنالئے اور اس کو پاکستانی اننگز کا سکور برابر کرنے …

میلبورن ۔ 27 دسمبر (اے پی پی) اظہر علی کی شاندار ڈبل سنچری کی بدولت پاکستان نے آسٹریلیا کے خلاف سیریز کے دوسرے میچ کی اپنی پہلی اننگز 443 رنز 9 کھلاڑی آﺅٹ پر ڈکلیئر کردی، آسٹریلیا نے جواب میں عمدہ کم بیک کرتے ہوئے میچ کے تیسرے روز کھیل ختم ہونے تک 2 وکٹوں کے نقصان پر 278 رنز بنالئے اور اس کو پاکستانی اننگز کا سکور برابر کرنے کے لئے مزید 165 رنز کی ضرورت تھی جبکہ اسکی 8 وکٹیں ابھی باقی تھیں ۔ اظہر علی نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے ناقابل شکست 205 رنز بنائے اور آﺅٹ نہیں ہوئے، انکے علاوہ سہیل خان 65 اور اسد شفیق 50 رنز کے ساتھ دوسرے نمایاں بلے بازرہے، آسٹریلیا کی طرف سے ڈیوڈ وارنر نے شاندار آغاز فراہم کیا، وہ 144 رنز بناکر آﺅٹ ہوئے، یہ انکے ٹیسٹ کیریئر کی 17 ویں سنچری تھی،آسٹریلیا کی طرف سے جیکسن برڈ اور جوش ہیزل ووڈ نے تین، تین جبکہ مچل مارش اور نیتھن لائن نے ایک ایک وکٹ حاصل کی، پاکستان کی طرف سے یاسر شاہ اور وہاب ریاض نے ایک ایک کھلاڑی کو آﺅٹ کیا۔

Leave a Reply