برطانیہ میں مقیم پاکستانیوں کی ترسیلات زرمیں 5ماہ کے دوران 8فیصداضافہ

اسلام آباد۔12دسمبر (اے پی پی):برطانیہ میں کام کرنے والے پاکستانیوں کی ترسیلات زرمیں جاری مالی سال کے پہلے 5ماہ میں سالانہ بنیادوں پر8فیصداضافہ ریکارڈکیاگیاہے۔سٹیٹ بینک کی جانب سے جاری اعدادوشمارکے مطابق جولائی سے لیکرنومبر2025تک کی مدت میں برطانیہ میں کام کرنے والے پاکستانیوں کی ترسیلات زرکاحجم 2.348ارب ڈالرریکارڈکیاگیا جوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 8فیصدزیادہ ہے،گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں برطانیہ میں کام کرنے والے …

اسلام آباد۔12دسمبر (اے پی پی):برطانیہ میں کام کرنے والے پاکستانیوں کی ترسیلات زرمیں جاری مالی سال کے پہلے 5ماہ میں سالانہ بنیادوں پر8فیصداضافہ ریکارڈکیاگیاہے۔سٹیٹ بینک کی جانب سے جاری اعدادوشمارکے مطابق جولائی سے لیکرنومبر2025تک کی مدت میں برطانیہ میں کام کرنے والے پاکستانیوں کی ترسیلات زرکاحجم 2.348ارب ڈالرریکارڈکیاگیا جوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 8فیصدزیادہ ہے،گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں برطانیہ میں کام کرنے والے پاکستانیوں نے 2.182ارب ڈالرزرمبادلہ ملک ارسال کیاتھا

نومبرمیں برطانیہ سے ترسیلات زرکاحجم 481ملین ڈالرریکارڈکیاگیا جواکتوبرکے 499ملین ڈالرکے مقابلہ میں4فیصدکم اورگزشتہ سال نومبرکے 410ملین ڈالرکے مقابلہ میں 17فیصدزیادہ ہے۔واضح رہے کہ مالی سال کے پہلے 5ماہ میں سمندرپارپاکستانیوں کی ترسیلات زرکاحجم 16.145ارب ڈالرریکارڈکیاگیا ہے جوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے 14.766ارب ڈالرکے مقابلہ میں 9فیصدزیادہ ہے۔