اسلام آباد۔26نومبر (اے پی پی):برطانیہ کوملکی برآمدات میں جاری مالی سال کے دوران معمولی کمی ریکارڈکی گئی ہے۔ سٹیٹ بینک کی جانب سے جاری اعدادوشمارکے مطابق مالی سال کے پہلے چارماہ میں برطانیہ کوبرآمدات سے ملک کو752.96ملین ڈالرزرمبادلہ حاصل ہواجوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 1.04فیصدکم ہے،گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں برطانیہ کوبرآمدات سے ملک کو760.83ملین ڈالرزرمبادلہ حاصل ہواتھا،اکتوبرمیں برطانیہ کوپاکستان کی برآمدات کاحجم 179.23ملین …
برطانیہ کوملکی برآمدات میں جاری مالی سال کے دوران معمولی کمی ریکارڈ

مزید خبریں
اسلام آباد۔26نومبر (اے پی پی):برطانیہ کوملکی برآمدات میں جاری مالی سال کے دوران معمولی کمی ریکارڈکی گئی ہے۔ سٹیٹ بینک کی جانب سے جاری اعدادوشمارکے مطابق مالی سال کے پہلے چارماہ میں برطانیہ کوبرآمدات سے ملک کو752.96ملین ڈالرزرمبادلہ حاصل ہواجوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 1.04فیصدکم ہے،گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں برطانیہ کوبرآمدات سے ملک کو760.83ملین ڈالرزرمبادلہ حاصل ہواتھا،اکتوبرمیں برطانیہ کوپاکستان کی برآمدات کاحجم 179.23ملین ڈالرریکارڈکیاگیا جوستمبرمیں 188.62ملین ڈالراورگزشتہ سال اکتوبرمیں 197.84ملین ڈالرتھا،مالی سال 2025میں برطانیہ کوپاکستان کی مجموعی برآمدات کاحجم 2.160ارب ڈالرریکارڈکیاگیاتھا۔
اعدادوشمارکے مطابق مالی سال کے پہلے چارماہ میں برطانیہ سے درآمدات پر271ملین ڈالرزرمبادلہ خرچ ہواجوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 0.62فیصدکم ہے، گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں برطانیہ سے درآمدات پر269.30ملین ڈالرزرمبادلہ خرچ ہواتھا،اکتوبرمیں برطانیہ سے درآمدات کاحجم 85.80ملین ڈالرریکارڈکیاگیا جوستمبرمیں 57.35ملین ڈالراورگزشتہ سال اکتوبرمیں 88.86ملین ڈالرتھا،مالی سال 2025میں برطانیہ سے درآمدات پر745.52ملین ڈالرزرمبادلہ خرچ ہواتھا۔








