برطانیہ کو پاکستان کے فاضل تجارت کے حجم میں چھ ماہ کے دوران کمی واقع

سٹیٹ بینک کے پاس جون 2024 کے اختتام تک ملکی زرمبادلہ کے ذخائر 9 ارب ڈالر تک پہنچ جائیں گے،محمد سہیل
سٹیٹ بینک کے پاس جون 2024 کے اختتام تک ملکی زرمبادلہ کے ذخائر 9 ارب ڈالر تک پہنچ جائیں گے،محمد سہیل

اسلام آباد۔8فروری (اے پی پی):برطانیہ کو پاکستان کے فاضل تجارت کے حجم میں جاری مالی سال کے پہلے چھ ماہ میں سالانہ بنیادوں پرکمی ریکارڈکی گئی ہے، جاری مالی سال کے دوران برطانیہ کوپاکستان کی برآمدات میں 14.25 فیصد جبکہ درآمدات میں 33 فیصدکی کمی ریکارڈکی گئی۔

سٹیٹ بینک کی جانب سے اس حوالہ سے جاری کردہ اعدادوشمارکے مطابق جاری مالی سال کے پہلے 6 ماہ میں برطانیہ کوپاکستان کی برآمدات کاحجم 1.003 ارب ڈالرریکارڈکیاگیا جوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 14.25فیصدکم ہے، گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں برطانیہ کو1.146 ارب ڈالرکی برآمدات ریکارڈکی گئی تھیں،اعدادوشمارکے مطابق دسمبرمیں 156.23 ملین ڈالرکی برآمدات ریکارڈکی گئی جونومبرمیں 161.38 ملین ڈالراوردسمبر2021 میں 201.83 ملین ڈالرتھیں۔

مالی سال 2022 میں برطانیہ کو2.20 ارب ڈالرکی برآمدات ریکارڈکی گئی تھیں۔اعدادوشمارکے مطابق جاری مالی سال کے پہلے 6 ماہ میں برطانیہ سے درآمدات میں سالانہ بنیادوں پر33.14 فیصدکی کمی ریکارڈکی گئی ہے۔اعدادوشمارکے مطابق جولائی سے دسمبرتک کی مدت میں برطانیہ سے درآمدات پر372.37 ملین ڈالرکازرمبادلہ صرف ہوا جوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں 495.80 ملین ڈالرتھا،

دسمبرمیں برطانیہ سے درآمدات کاحجم 52.12 ملین ڈالرریکارڈکیاگیا جونومبرمیں 39.98 ملین ڈالراوردسمبر2021 میں 102.62 ملین ڈالرتھا، مالی سال 2022 میں برطانیہ سے درآمدات پر869.83 ملین ڈالرکازرمبادلہ صرف ہواتھا۔