فیصل آباد ۔ 08 دسمبر (اے پی پی):فیصل آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے سینئر نائب صدر نویداکرم شیخ نے قائمہ کمیٹی برائے آرٹ اینڈ کلچر کی طرف سے رواں سال کو امن کیلئے وقف کرنے کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ اس سلسلہ میں کمیٹی سے ہر ممکن تعاون کریں گے۔ وہ اس قائمہ کمیٹی کے پہلے تعارفی اجلاس سے خطاب کر رہے تھے جس …
بزنس کمیونٹی اور آرٹ اینڈ کلچر کے شعبہ کے تعلقات سے تہذیب اور ثقافت کو پروان چڑھانے میں مدد ملتی ہے، نوید اکرم شیخ
فیصل آباد ۔ 08 دسمبر (اے پی پی):فیصل آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے سینئر نائب صدر نویداکرم شیخ نے قائمہ کمیٹی برائے آرٹ اینڈ کلچر کی طرف سے رواں سال کو امن کیلئے وقف کرنے کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ اس سلسلہ میں کمیٹی سے ہر ممکن تعاون کریں گے۔ وہ اس قائمہ کمیٹی کے پہلے تعارفی اجلاس سے خطاب کر رہے تھے جس میں کمیٹی کے کنونیئر ڈاکٹر جعفر حسن مبارک کے علاوہ آرٹ اور کلچر سے منسلک ممتاز شخصیات نے بھی شرکت کی۔ انہوں نے کہا کہ بزنس کمیونٹی اور آرٹ اینڈکلچر کے شعبہ کے تعلقات بہت قدیم ہیں جس سے سماجی، معاشی اور معاشرتی عمل کے ساتھ ساتھ تہذیب اور ثقافت کو بھی پروان چڑھانے میں مدد ملتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ فیصل آباد کے صنعتکاروں نے جہاں اپنے لئے کمایا، وہاں انہوں نے اس شہر میں آرٹ اور کلچر کے فروغ کیلئے بھی گرانقدر خدمات سر انجام دیں تاہم اب فیصل آباد چیمبر اس رسم کو آگے بڑھانے کیلئے کوشاں ہے۔
انہوں نے کہا کہ وہ اس قائمہ کمیٹی کے حوالے سے ہر وقت حاضر ہیں تاکہ شہر کی جامع ترقی کیلئے مل جل کر کام کیا جا سکے۔ قائمہ کمیٹی کے کنونیئر ڈاکٹر جعفر حسن مبارک نے کہا کہ کبھی اس شہر کو لالچ اور لٹھے اورکبھی کھڈی اور کھدر کا نام دیا گیا مگر حقیقت یہ ہے کہ یہ شہر دل والوں کا شہر ہے۔ قیام پاکستان کے وقت لائل پور کاٹن ملز اس شہر کی تہذیب و ثقافت کا محورو مرکز تھی۔ اسی طرح پہلا قومی مشاعرہ رفحان میظ میں منعقد کیا گیا،جس کے بعد یہ سلسلہ انٹر لوپ اور ستارہ جیسے نامور اداروں کی سرپرستی میں جاری و ساری ہے۔ انہوں نے کہا کہ فیصل آباد چیمبر نے اسی روایت کو زندہ رکھتے ہوئے یہ قائمہ کمیٹی قائم کی ہے جس کاپہلا تعارفی اجلاس ہو رہا ہے تاکہ باہمی مشاورت سے پورے سال کا کیلنڈر طے کیا جاسکے۔ انہوں نے شرکا کی مشاورت سے اعلان کیا کہ ا س سال کو آرٹ اینڈ کلچر کے حوالے سے امن کے نام سے منایا جا ئے گا
جبکہ یہ کمیٹی تھنک ٹینک کے طور پر بھی کام کرے گی اور رواں سال کے دوران ہونے والے تمام اہم قومی تہواروں کے موقع پر تقریبات کو شایان شان طریقے سے منائے گی۔ انہوں نے کہا کہ آرٹ، کلچر اور امن سے متعلقہ مسائل کو تمام متعلقہ فورمز پر اجاگر کیا جا ئے گا۔انہوں نے مطالبہ کیا کہ آرٹ اینڈ کلچر سے متعلقہ تمام ضلعی اور ڈویژنل کمیٹیوں میں فیصل آباد چیمبر کو نمائندگی دی جائے۔ انہوں نے مزید کہا کہ 25دسمبر کی چھٹی کی وجہ سے حضرت قائد اعظم محمد علی جناح اور کرسمس کی خوشی میں کیک کاٹنے کی تقریب 24دسمبر کو ہو گی،جس میں فیصل آباد کیتھولک ڈاؤسیس کے بشپ رحمت اندریاس کوبھی مدعو کیا جائے گا۔ آخر میں ڈاکٹر جعفر حسن مبارک نے سینئر نائب صدرکا شکریہ ادا کیا اور ان کو پھولوں کا گلدستہ پیش کیا۔
اس اجلاس میں در شہوار، طاہر قریشی، مرزا محمد اشرف مغل،رضیہ عزیز، شوکت جاوید اور صدف نقوی نے بھی شرکت کی۔









