بلدیاتی انتخابات میں پی ٹی آئی کے امیدوار بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کریں گے،انصرہرل

سرگودھا۔10فروری (اے پی پی):پاکستان تحریک انصاف کے سابق ضلعی صدر و ممبر پنجاب ایڈوائزری کمیٹی انصر اقبال ہرل نے کہاہے کہ پنجاب بھر میں پارٹی کی تنظیم نو اور 15فروری تک ضلعی کمیٹیوں کی تشکیل کو مکمل کرکے بلدیاتی انتخابات کیلئے مضبوط امیدوار سامنے لانے کیلئے باہمی مشاورت کو ترجیح دی جائے گی تاکہ بلدیاتی انتخابات میں پی ٹی آئی کے امیدوار بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کرسکیں۔

انہوں نے کہا کہ سرگودھا ڈویژن سیاسی لحاظ سے ایک اہم ڈویژن ہے ضلع سرگودھا کی سیاست میں باہمی مشاورت کو یقینی بناکر ایسے امیدوار کا چنائو کیا جائے گا جو عوام میں پذیرائی حاصل کرنے کے علاوہ کامیابی حاصل کرسکیں ۔

اس موقع پر انصر اقبال ہرل نے کہا کہ سرگودھا ضلع میں پی ٹی آئی مضبوط ہے، انشاء اللہ ضلع کیساتھ ساتھ تمام تحصیلوں میں بھی پی ٹی آئی کامیاب ہوگی جس کیلئے مل جل کر جدوجہد کرینگے ۔