بلوچستان اور پورے ملک میں بلوچ کلچر ڈے منا کر بین الصوبائی ہم آہنگی کو فروغ دینا چاہتے ہیں ، میر ضیاء اللہ لانگو

بلوچستان اور پورے ملک میں بلوچ کلچر ڈے منا کر بین الصوبائی ہم آہنگی کو فروغ دینا چاہتے ہیں ، میر ضیاء اللہ لانگو

کوئٹہ۔2مارچ (اے پی پی):مشیر داخلہ میر ضیاء اللہ لانگونے بلوچ کلچر ڈ ے پر اپنے بلوچ بھائیوں کو مبارکباد دیتے ہوئےاپنے پیغام میں کہ بلوچستان کی ثقافت امن کی ثقافت ہے،بلوچستان میں بھی بلوچ کلچر ڈے بھر پور طریقے سے منا یا جا رہاہے۔انہوں نے کہا کہ بلوچ کلچر ڈے منانے کا مقصد محبت، بھائی چارے اور یگانگت کو عام کرنا ہے بلوچستان اور پورے ملک میں بلوچ کلچر ڈے منا کر بین الصوبائی ہم آہنگی کو فروغ دینا چاہتے ہیں ثقافت کو یاد رکھنے والی قومیں ہی ترقی کرتی ہیں۔مشیر داخلہ میر ضیاء اللہ لانگونےکہا کہ پاکستان میں بسنے والی تمام قومیں ایک لڑی میں پروئی ہوئی ہیں اور پاکستان کی دیگر ثقافتوں کی طرح بلوچ کلچر میں بھی محبت اور حب الوطنی کے خدوخال نمایاں ہیں۔بلوچستان کی ثقافت اپنی ایک منفرد حیثیت رکھتی ہے۔بلوچستان تہذیب و تمدن کا مسکن رہا ہے ،بلوچ کلچر ڈے کی طرح دیگر ثقافتوں کے دن بھی بھرپور طریقے سے منائیں گے۔