کوئٹہ۔ 07 اپریل (اے پی پی):حکومت پاکستان کی جانب سے پردیسیوں کیلئے عید اپنوں کے ساتھ منانے کے لیے چلائی جانے والی عید اسپیشل ٹرین اتوار کے روز کوئٹہ سے براستہ لاہور راوپنڈی روانہ ہوگئی۔تفصیلات کے مطابق کوئٹہ سے پنڈی جانے والی خصوصی ٹرین میں مسافروں کی سہولت کے لیے گیارہ بوگیاں لگائی گئیں ہیں ،عید کی خوشیاں اپنوں کے ساتھ منانے والے پردیسیوں کے لیے عید اسپشل ٹریں کوئٹہ سے براستہ روہڑی، ملتان، لاہور اور روالپنڈی روانہ ہوئی ہے،
اس موقع پر خصوصی ٹرین سے سفر کرنے والے مسافروں نے مسرت کا اظہار کرتے ہوئےاسے محکمہ ریلوے کا بہتر اقدام قرار دیاہے ،دوسری جانب محکمہ ریلوے کی جانب سے پردیسی مسافرروں کی سہولت کے لیے بھی خصوصی انتظامات گئے ہیں۔
ایس پی کوئٹہ ریلوے پولیس کا کہنا ہے کہ عید اسپشل ٹرین کے ذریعے ہزار کے قریب مسافر اپنے علاقوں کی جانب روانہ ہوچکے ہیں جنکی حفاظت کے لیے خصوصی انتظامات کئے گئے ہیں۔ یاد رہے کہ محکمہ ریلوے نے ماضی کی طرح اس بار بھی عید الفطر کے موقع پر ملک بھر سے خصوصی ٹرین چلانے کا اعلان کیا تھا۔